فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ، جیت کے لیے میدان میں اُتریں گے : محمد عامر

فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ، جیت کے لیے میدان میں اُتریں گے : محمد عامر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ فائنل میچ ایک عام مقابلہ نہیں ہوتا، اس میں ذرا سی غلطی مہنگی پڑ سکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں پر دباؤ ہوتا ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل میں جگہ بنانا ہر ٹیم کا خواب ہوتا ہے، خوشی کی بات ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس بار فائنل کھیلنے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان کر دیا

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم بھرپور محنت کے ساتھ میدان میں اترے گی اور فائنل جیتنے کی پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میچ کا پریشر ہمیشہ مختلف ہوتا ہے، کیونکہ یہ ایک ایسا موقع ہوتا ہے جہاں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست دے دی

فائنل میں جیتنے کے لیے ہر کھلاڑی کو اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا ہوتی ہے۔ محمد عامر نے ٹیم کے نوجوان بولر خرم شہزاد کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ سے بہت کچھ سیکھ کر آئے ہیں اور اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی خامیوں کو خود پہچانیں اور اس پر کام کریں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور ان کے لیے ہمیشہ خوش قسمت رہا ہے، کیونکہ یہاں کھیل کر وہ اچھی کارکردگی دکھاتے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اینجلو میتھیوز نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ضرور ہوتا ہے، اور ٹیم اس فائدے کو بھرپور انداز میں استعمال کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *