بھارت کے جنوبی ساحل پر خطرناک سامان اور کیمیکل لے جانے والا بحری جہاز ڈوب کر تباہ

بھارت کے جنوبی ساحل پر خطرناک سامان اور کیمیکل لے جانے والا بحری جہاز ڈوب کر تباہ

لائبیریا کے جھنڈے والا ایک کنٹینر جہاز خطرناک سامان اور کیمیکل لے جاتے ہوئے بھارت ریاست کیرالہ کے جنوبی ساحل پر ڈوب گیا ہے، جس میں سوار عملے کے تمام 24 ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایم ایس سی ای ایل ایس اے3 ،  184 میٹر طویل مال بردار جہاز جو بھارتی بندرگاہ وزنجم سے کوچی جا رہا تھا، اچانک گہرے پانیوں میں الٹ کر تباہ ہوگیاہے۔

بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کے طیاروں نے اس علاقے کی طرف بڑھتے ہوئے 2 لائف رافٹوں کو دیکھا، کنٹینر جہاز کوچی کے جنوب مغرب میں تقریباً 38 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ایک خطرناک جگہ پر موجود تھا۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز پر سوار عملے کے تمام 24 ارکان کو بچا لیا گیا ہے، انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور بحریہ کی ایک گشتی کشتی نے جارجیا، روس، یوکرین اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے ملاحوں کو بجا لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر 640 کنٹینر لدھے ہوئے تھے، جن میں سے 13 خطرناک سامان اور 12 کیلشیم کاربائیڈ سے بھرے ہوئے تھے۔ تاہم بھارتی نیوی نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان 13 کنیٹینرز میں کون سا خطرناک سامان تھا۔

وزارت دفاع نے یہ واضح نہیں کیا کہ کنٹینرز کے اندر ایسا کیا تھا جو خطرناک تھاتاہم کھاد کی پیداوار اور اسٹیل سازی کے لیے کیمیائی صنعت میں کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

بحریہ نے کہا کہ کیرالہ کے ساحل کے ساتھ حساس سمندری ماحولیاتی نظام کو دیکھتے ہوئے، آئی سی جی نے سمندری آلودگی سے نمٹنے کی مکمل تیاری کو فعال کر دیا ہے۔

جہاز میں تقریباً 370 ٹن ایندھن اور تیل بھی موجود تھا لیکن کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے اب تک ، تیل کے اخراج کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *