ایشین ایتھلیٹکس نے ارشد ندیم کو بہترین ایشین ایتھلیٹ کے اعزاز سے نواز دیا

ایشین ایتھلیٹکس نے ارشد ندیم کو بہترین ایشین ایتھلیٹ کے اعزاز سے نواز دیا

جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس نے پاکستا ن کے اولمپئن ارشد ندیم کو بہترین ایشین ایتھلیٹ کے اعزاز سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوارڈ کی تقریب جنوبی کوریا کے شہر گومی میں منعقد ہوئی۔ ارشد ندیم کو یہ ایوارڈ کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کے اجلاس کے بعد دیا گیا۔ ارشدندیم جنوبی کوریا میں ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

چئیر مین ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی اجلاس میں موجود ہیں۔ صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی بھی ایوارڈ ملنے کے موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری کرنل (ر) شاہجہان اور سلمان اقبال بٹ بھی موجود تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *