ہونڈا موٹر سائیکل کے تمام ماڈلز بدستور پاکستان کی مارکیٹ میں راج کر ر ہے ہیں جو موٹر سائیکلز کی مجموعی فروخت کا نصف ہے یہی وجہ ہے کہ ہونڈا کے تمام ماڈلز بشمول پریڈور، سی ڈی 70 ڈریم اور سی بی 150 کی قیمتیں حالیہ دنوں میں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
پاکستان بھر میں اپنی نئی ہونڈا موٹر سائیکل آسان، بلا سود ماہانہ اقساط میں حاصل کریں۔ آپ ماہانہ ادائیگی کے ساتھ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم، ہونڈا سی جی 125، یا ہونڈا سی بی 150 ایف جیسے ماڈل آسان اور بلاسود قسطوں پر حاصل کرسکتے ہیں۔ کمپنی نے انتہائی مناسب اقساط کا منصوبہ پیش کیا ہے، جو بھی ماڈل اقساط پر خریدنا چاہتے ہیں تو اب آپ ڈاؤن پے منٹ کے ساتھ اور بغیر ڈاؤن پے منٹ کے اپنا پسندیدہ ماڈل خریدسکتے ہیں۔
ہونڈا پریڈور کی اقساط:
ہونڈا پریڈور 2025 زبردست موٹر سائیکل ہے جسے اب آپ آسان اقساط کے ساتھ خرید سکتے ہیں۔ ہونڈا پریڈور کی ڈاؤن پیمنٹ 62,670 روپے ہے جبکہ اس کی پروسیسنگ فیس 1,800 روپے، اس طرح کل 64,470 روپے ڈاؤن پیمنٹ ہو گی جبکہ اس کی ماہانہ قسط 12,186 روپے ہے، پریڈور کی کل مجموعی قیمت208,900 روپے ہے اور اس کی اقساط کی ادائیگی کا دورانیہ 12 ماہ یعنی ایک سال پر مشتمل ہے۔
ہونڈا سی ڈی ڈریم 70:
ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم اپنی غیر معمولی فیول اکانومی، مضبوط ری سیل ویلیو اور اسپیئر پارٹس کی آسان دستیابی کی وجہ سے پاکستان بھر میں سب سے زیادہ طلب کی جانے والی موٹر سائیکلوں میں سے ایک ہے۔ یہ بجٹ کے بارے میں شعور رکھنے والوں اور روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے یکساں طور پر ایک بہترین انتخاب بناتا ہے۔
کچھ خامیوں کے باوجود سی ڈی 70 ڈریم اپنی کم لاگت اور قابل اعتماد برانڈ نام کی وجہ سے سڑکوں پر آج بھی راج کر رہا ہے۔ اگر آپ ہونڈا سی ڈی ڈریم 70 خریدنا چاہتے ہیں تو اس کی ڈاؤن پیمنٹ 50,670 روپے، پروسیسنگ فیس 1,800 روپے کیساتھ 52 ہزار 470 روپے ہے جبکہ موٹر سائیکل کی کل مالیت 168,900 روپے ہے، خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے ماہانہ قسط 9,853 روپے رکھی گئی ہے جبکہ اس کی اقساط کی ادائیگی کا دورانیہ بھی 12 ماہ یعنی ایک سال کا ہے۔
ہونڈا سی بی 150:
اسی طرح ہونڈا سی بی 150 کو اس کے آرام دہ، ہموار سواری اور اعلیٰ معیار کی پینٹ فنشنگ کی وجہ سے سراہا جاتا ہے۔ تاہم، اس کے مہنگے ہونے، اسپیئر پارٹس تلاش کرنے میں مشکلات اور اس کی مینٹیننس کے زیادہ اخراجات کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہونڈا سی بی 150 ایف کی ڈاؤن پیمنٹ 148,170 روپے، پروسیسنگ فیس 1,800 روپے کیساتھ یہ قیمت ایک لاکھ 49 ہزار 970 روپے ہے،جبکہ مجموعی قیمت 497,900 روپے ہے، اس کی ماہانہ قسط 28,812 روپے ہے جبکہ قسطوں کی ادائیگی کا دورانیہ 12 ماہ یعنی ایک سال ہی ہے۔