سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی گھناؤنی چالیں بے نقاب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات عین الیکشن کے موقع پر ہی کیوں ہوتے ہیں ؟
یشونت سنہا نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ پہلگام واقعہ ایک ڈرامات تھا اور یہ ڈرامہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا، پلوامہ میں بھی انتخابات سے پہلے دہشتگردی ہوئی تھی، تب بھی مودی نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ اڑی حملہ سرجیکل اسٹرائیک کا باعث بنا، جسے انتخابی مہم میں سیاسی طور پر استعمال کیا گیا، نریندر مودی نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سیاست کے لیے استعمال کیا، مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما کے ’شہیدوں‘ کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔
یشونت سنہا کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام حملہ بہار کے الیکشن جیتنے کی غرض سے کیا گیا، مودی سرکار دہشتگردی کے واقعات سے صرف سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
ادھر دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ درحقیقت مودی سرکار سیز فائر کے بعد پاکستان سے بات چیت نہیں بلکہ بہار الیکشن کی تیاری پر بات کر رہی ہے، مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارت پورے خطے میں تنہا رہ گیا ہے۔