اقوام متحدہ کی جانب سے 2 پاکستانی امن فوجیوں کے لیے اعزاز کا اعلان

اقوام متحدہ کی جانب سے 2 پاکستانی امن فوجیوں کے لیے اعزاز کا اعلان

اقوام متحدہ  آج 29 مئی کو ‘اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے عالمی دن’ کے موقع پر اپنے ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب میں 2 پاکستانی امن فوجیوں کو بعد از وفات اعزاز سے نوازے گا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق جمعرات 29 مئی کو اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے عالمی دن‘ کے موقع پر وفات کے بعد ’ڈیگ ہیمرسکجولڈ میڈل‘ سے نوازے جانے والے امن فوجیوں میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں، ان میں سپاہی محمد طارق اور حوالدار احسن اللہ خان شامل ہیں دونوں نے اقوام متحدہ کی عبوری سلامتی فورس برائے ابئی (یو این آئی ایس ایف اے) میں خدمات انجام دی تھیں۔

تقریب کے دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس 1948 سے اب تک اپنی جانیں گنوانے والے اقوام متحدہ کے 4,400 سے زیادہ امن فوجیوں کے اعزاز میں پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔ وہ ٹرسٹی شپ کونسل چیمبر میں ایک تقریب کی صدارت بھی کریں گے، جس میں گذشتہ سال اقوام متحدہ کے پرچم کے تحت خدمات انجام دینے والے 57 فوجی، پولیس اور شہری امن فوجیوں کو بعد از وفات ڈیگ ہیمرسکجولڈ میڈل سے نوازا جائے گا۔

پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں پانچواں سب سے بڑا حصہ دار ہے ۔ یہ فی الحال 2,800 سے زیادہ فوجی اور پولیس جوانوں کوابئی، وسطی افریقی جمہوریہ، کانگو، قبرص، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور مغربی صحارا میں اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں تعینات رہے ہیں۔ امن قائم کرنا بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ اور دیکھ بھال میں اقوام متحدہ کے لیے دستیاب سب سے مؤثر کاموں میں سے ایک ہے ۔

1948 کے بعد سے، جب اسرائیل، عرب آرمسٹیس معاہدوں کے نفاذ کی نگرانی کے لیے مشرق وسطیٰ میں فوجی مبصرین کو تعینات کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا گیا تھا، جس میں اقوام متحدہ کی ٹروس سپرویژن آرگنائزیشن بن گئی، دنیا بھر میں 71 کارروائیوں میں 20 لاکھ سے زیادہ امن فوجیوں نے خدمات انجام دی ہیں ۔

آج جمعرات کو تقریباً 68,000 خواتین اور مرد افریقہ، ایشیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے 11 تنازعات والے علاقوں میں فوجی، پولیس اور شہری اہلکاروں کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس میں فی الحال 119 ممالک خدمات پیش کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *