آج پنجاب، خیبرپختونخوا ، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

آج پنجاب، خیبرپختونخوا ، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی یا جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی متوقع ہےتاہم  ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کردیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

درجہ حرارت بھکر، لسبیلہ، حیدرآباد، نواب شاہ میں45، لاہور، ملتان، جہلم، ڈیرا اسماعیل خان میں 42، پشاور، مظفر آباد 39، اسلام آباد 38، کراچی 37، کوئٹہ 34، اور گلگت میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *