انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ، سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ، سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم اور دیگر کیخلاف انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں سماعت کو براہ راست نشر کیا گیا، عدالت نے حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کردی جبکہ  سابق وزیر داخلہ اور پولیس آئی جی کو بھی شریک مجرم قرار دیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ درج تھا، انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : روس میں مسافر ٹرین پر پل گرگیا، ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کا گزشتہ سال بھرپور عوامی احتجاج کے بعد خاتمہ کردیا گیا تھا، شيخ حسینہ واجد تقریباً 21 برس بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہیں، وہ 16 برس سے مسلسل وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھیں۔

76 سالہ مطلق العنان حسینہ واجد 2024 جنوری میں پانچویں مرتبہ الیکشن جیت کر وزیراعظم بنی تھیں لیکن اپوزیشن نے اس الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، اس الیکشن کے بارے میں مبصرین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ آزاد انتخابات ہیں اور نہ ہی منصفانہ ، ناقدین نے ان کی حکومت پر مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے قتل سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *