کرنل صوفیہ کی بہن نے انکشاف کیا کہ لوکل کلیکٹر آفس سے ہمیں کال کر کے بلایا گیا تھا۔
اس سے قبل بی جے پی جماعت کرنل صوفیہ پر صرف مذہبی شناخت کی بنیاد پر بے بنیاد الزامات لگا چکی ہے ، مسلمان آفیسر کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کی عکاس ہے۔
مودی سرکار کا کرنل صوفیہ کے خاندان کو تقریب میں نمائش کے طور پر بلانا شرمناک عمل کی واضح مثال ہے۔
بھارتی حکام کے اس عمل پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس پر پورا بھارت شرمندہ ہے۔