دبئی میں بھارتی ریاست کیرالا کی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ ایک ثقافتی ایونٹ میں پاکستانی اسٹارز کرکٹرزشاہد آفریدی اور عمر گل کو بطور مہمان مدعو کئے جانے پر بھارتی انتہا پسند وں کو مرچیں لگ گئی ہیں۔
ایونٹ میں دونوں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت نے بھارتی سوشل میڈیا صارفین میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا کہ بھارتی تقریب میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کیوں مدعو کیا گیا؟ ۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریزکا آخری میچ آج کھیلا جائے گا
تاہم ایونٹ کی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی شرکاء، خاص طور پر کیرالا سے تعلق رکھنے والے افراد شاہد آفریدی کو دیکھ کر پُرجوش تھے۔
یہ بھی پڑھیں:2011 کےورلڈکپ سیمی فائنل میں سچن ٹنڈولکر آؤٹ تھے : کامران اکمل کا انکشاف
لوگوں نے نہ صرف ان سے مصافحہ کیا بلکہ تالیاں بجائیں، سیٹیاں ماریں اور نعرے بھی لگائے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بعض بھارتی حلقوں نے ایونٹ کے منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے غیر مناسب اقدام قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشین ایتھلیٹکس، ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی، 50 سال بعد پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیت لیا