فیکٹ چیک: حج پرواز حادثے کا شکار، 210 عازمینِ حج شہید؟ حقائق سامنے آگئے

فیکٹ چیک: حج پرواز حادثے کا شکار، 210 عازمینِ حج شہید؟ حقائق سامنے آگئے

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیوجس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افریقی ملک موریطانیہ سے سعودی عرب جانے والی ایک حج پرواز حادثے کا شکار ہوگئی، کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ اس طیارے میں 210 عازمینِ حج سوار تھے اور تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ خبر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، اور تباہ شدہ طیارے کی تصاویر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں۔

تاہم یہ خبر بے بنیاد اور من گھڑت ثابت ہوئی۔ موریطانیہ کی حکومت نے اس دعوے کو باقاعدہ طور پر مسترد کر دیا۔ وزارتِ مذہبی امور کے حج امور کے ڈائریکٹر الولی طحٰہ نے تصدیق کی کہ ملک کے تمام عازمین بخیروعافیت سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور کسی پرواز کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: حج پروازیں شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی، وزارت مذہبی امور

موریطانیہ ایئرلائنز نے بھی ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تمام حج پروازیں بحفاظت مکمل ہو چکی ہیں اور کسی بھی قسم کے حادثے کی نہ تو حکومت کو اور نہ ہی ایئرلائن کو کوئی اطلاع ملی ہے۔

فیکٹ چیک کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ حادثے سے منسوب تصاویر حالیہ نہیں بلکہ کئی سال پرانی ہیں۔ سمندر میں گرنے والے طیارے کی تصویر تقریباً چار سال پرانی نکلی، جبکہ وہ تصویر جس میں جہاز کو آگ اور دھویں کی لپیٹ میں دکھایا گیا تھا، 2018 میں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *