آخری ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 197رنز کا ٹارگٹ دے دیا

آخری ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 197رنز کا ٹارگٹ دے دیا

ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ، بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے پرویز حسین34 گیندوں پر 66 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، تنزید حسن نے 42 اور توحید ہریدوئے نے 25 رنز کی اننگ کھیلی، کپتان لٹن داس 22، شمیم حسین 15 اور مہدی حسن مرزا ایک رن بنا کر چلتے بنے جبکہ جاکر علی نے 15 اور تنظیم حسن ثاقب نے 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ وکٹ آج بھی اچھی لگ رہی ہے اور کوشش کریں گے کہ بنگلہ دیش  کو کم سکور تک محدود رکھیں۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پہلے بیٹنگ کا موقع ملا ہے، بنگلہ دیشی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، انجری کا شکار شریف الاسلام کی جگہ خالد احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریزمیں پاکستان کو 0۔2 سےفیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *