کیا ملک صحیح سمت آگے بڑھ رہا ہے؟، پاکستانی شہریوں کی رائے سامنے آگئی

کیا ملک صحیح سمت آگے بڑھ رہا ہے؟، پاکستانی شہریوں کی رائے سامنے آگئی

پیرس میں قائم مارکیٹ ریسرچ فرم کی جانب سے کیے گئے آئی پی ایس او ایس سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 42 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ملک صحیح سمت میں جا رہا ہے۔ 2018 کے بعد سے اس رائے میں حصہ لینے والے افراد کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی معاشی صورتِحال میں مزید بہتری، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں خوشگوار انکشافات

پیرس فرم کی رپورٹ کے مطابق اگست 2019 کے بعد سے معاشی مضبوطی سے متعلق عوام کے خیالات اپنی سب سے زیادہ سازگار سطح پر پہنچ گئے، جبکہ امید نے مایوسی کو پیچھے چھوڑ دیا، جس کو فرم نے آبادی میں ایک اہم نفسیاتی تبدیلی کے طور پر بیان کیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نئے عالمی سروے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں عوام کا اعتماد 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور یہ حکومت کی نظم و ضبط والی معاشی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اعداد و شمار کو ’حوصلہ افزا‘ قراردیا اور کہا کہ یہ گزشتہ 14 ماہ کے دوران نافذ کی جانے والی حکومت کی پالیسیوں کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔

وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’بڑی خریداری اور سرمایہ کاری کرنے میں صارفین کا اعتماد پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں دوگنا ہو گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گھرانے اپنے مالی حالات میں خود کو پہلے کی نسبت زیادہ محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا ؟ وزیرخزانہ کا اہم بیان سامنے آگیا

سروے میں یہ بھی پایا گیا کہ روزگار کے تحفظ پراعتماد اب 2019 کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر ہے، جس سے ترقی پسند پالیسیوں کی وجہ سے لیبر مارکیٹ کے حالات میں بہتری کا اشارہ ملتا ہے۔

محمد اورنگ زیب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو گہرا کرنے اور جامع اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد میں اضافہ وسیع پیمانے پر ہوا ہے، جس میں شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی ایس او ایس سروے کے نتائج پاکستان کی معاشی سمت کی بروقت توثیق اور اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ ملک معاشی بحالی کی طرف مستحکم راستے پر گامزن ہے۔

یہ سروے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے گزشتہ ستمبر میں آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت استحکام کے اشارے دیے ہیں۔ افراط زر میں کمی آئی ہے، روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے جس سے عوام کا اعتماد بڑھانے میں مدد ملی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *