نیب نے ’بحریہ ٹاؤن جائیداد نیلامی‘ کی تاریخ کا اعلان کردیا

نیب نے ’بحریہ ٹاؤن جائیداد نیلامی‘ کی تاریخ کا اعلان کردیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کی متعدد جائیدادوں کی نیلامی کا اعلان کر دیا ہے، یہ نیلامی 12 جون کو صبح 11 بجے اسلام آباد میں نیب کے ریجنل آفس میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بحریہ ٹاؤن نیب کے ریڈار پر آ گیا، سینئر صحافی زاہد گشکوری تفصیلات سامنے لے آئے

ترجمان نیب کے مطابق نیلامی میں ارینا سینما، سفاری کلب، روبیش مارکی اینڈ لان، بحریہ گارڈن سٹی، گالف کورس بحریہ ٹاؤن اسلام آباد اور بحریہ ٹاؤن کے فیز 2 میں کارپوریٹ آفس شامل ہوں گے۔

نیلامی سے قبل دلچسپی رکھنے والے خریداروں کے لیے نیب آفس میں خصوصی بریفنگ سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:نیب نے بحریہ ٹاؤن گالف سٹی اسلام آباد اور بحریہ ٹاؤن فیز 8 راولپنڈی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

یہ اقدام اثاثوں کی بازیابی اور عوامی نیلامی کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے نیب کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیب راولپنڈی نے سرکاری زمینوں کی غیرقانونی منتقلی اور بدعنوانی کے سنگین الزامات کے تحت ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت محکمہ جنگلات اور محکمہ مال کے 43 افسران اور اہلکاروں کے خلاف دو ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیے تھے۔

ان ریفرنسز میں 487 ارب روپے مالیت کی ہزاروں کنال سرکاری زمین ہتھیانے کے علاوہ غبن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دستاویزات میں ردوبدل جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ پہلے ریفرنس میں 152 ارب روپے کے غبن کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس میں ملک ریاض، ان کے صاحبزادے علی ریاض، سابق تحصیل ناظم مری سردار سلیم اور محکمہ مال و جنگلات کے 25 ملازمین شامل ہیں۔

الزامات کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت اور بدعنوانی کے ذریعے مری کے موضع مانگا اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں واقع سرکاری زمین کو بحریہ ٹائون کے نام منتقل کیا، جہاں بعد میں بحریہ گالف سٹی تعمیر کی گئی۔ اس عمل سے سرکاری خزانے کو 152 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *