وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کے لوگ آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں، ان کا رونا دھونا آج بھی جاری ہے، پی ٹی آئی کو یہاں انصاف کی توقع نہیں تو مریخ پر چلے جائیں۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سمبڑیال میں مریم نواز کی خدمت کو ووٹ ملے، پی ٹی آئی سمبڑیال میں پہلے 10 ہزار اور پھر 30 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہار گئی، کل کے ضمنی الیکشن سے قیدی نمبر 804 کا بیانیہ ناکام ہو گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے آج بھی ادروں کے خلاف سیاست کرنے میں مصروف ہیں ، عوام نے گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
صحافی کے مونس الہیٰ کے مریم نواز سے متعلق گفتگو کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مونس الہیٰ، گندے اور تھرڈ کلاس بندے پر بات کرکے ائیر ٹائم ضایع نہیں کرنا چاہتی ، مجھے اسکی والدہ اور دو بیٹیوں سے ہمدردی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے کامیابی حاصل کی ، پی پی 52 سمبڑیال کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔