دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری، ٹاپ 10 میں کون کون شامل؟

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری، ٹاپ 10 میں کون کون شامل؟

دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں ایلون مسک ایک بار پھر سرفہرست ہیں جبکہ جیف بیزوس دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جون 2025 کے آغاز میں جاری کردہ فوربس کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی مجموعی دولت 423 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافہ مئی میں ٹیسلا کی روبوٹیکسی لانچ کی خبروں کے بعد کمپنی کے اسٹاک میں 23 فیصد اضافے کی وجہ سے ہوا۔

مارک زکربرگ تیسرے نمبر پر، لیری ایلسن چوتھے، جبکہ بل گیٹس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ایلون مسک نہ صرف ٹیسلا کے سی ای او اور اسپیس ایکس کے بانی ہیں، بلکہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) کے چیئرمین اور ٹیکنالوجی آفیسر بھی ہیں۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کی کمپنی xAI کی بنیاد بھی رکھی۔ مارچ کے آخر میں xAI نے X کو تقریباً 45 ارب ڈالر مالیت پر حاصل کیا۔ یاد رہے کہ مسک نے اکتوبر 2022 میں X کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 10 ویں امیر ترین شخص سرگئی برن نے خاموشی سے 70 کروڑ ڈالرز فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کر دئیے

مارک زکربرگ نے 2004 میں ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران فیس بک (اب میٹا) کی بنیاد رکھی، جو اب دنیا کا سب سے بڑا سوشل نیٹ ورک ہے۔ میٹا کے تحت انسٹاگرام اور واٹس ایپ بھی شامل ہیں، جنہیں کمپنی نے خرید کر وسعت دی۔ زکربرگ اب بھی میٹا کے سی ای او ہیں اور کمپنی کے تقریباً 13 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔

جیف بیزوس نے 1994 میں ای کامرس کمپنی ایمیزون کی بنیاد رکھی اور 2021 تک اس کے سی ای او رہے۔ اسی سال انہوں نے بلیو اوریجن کے ذریعے خلا کا سفر بھی کیا، جسے انہوں نے اربوں ڈالر کی فنڈنگ سے قائم کیا۔ گزشتہ ماہ بلیو اوریجن نے خواتین پر مشتمل ایک مشہور خلائی مشن بھی مکمل کیا، جس میں کیٹی پیری، گیل کنگ اور بیزوس کی منگیتر لورین سانچیز شامل تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *