پی ڈی ایم اے پنجاب نے تیز آندھی اور بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے 5 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ 2 سے 4 جون تک لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ جنوبی پنجاب کے علاقوں، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بارشوں کے باعث گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بارشیں کب اور کہاں ہوں گی ؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی