پاک بھارت ڈی جی ایم اوز رابطے میں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز رابطے میں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کو اسرائیل کی بھرپور حمایت حاصل رہی، تاہم نریندر مودی کا غرور پاش پاش ہو چکا ہے اور انہیں اس کشیدگی کے باعث سیاسی طور پر شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ 9 مئی کی رات راولپنڈی میں تمام عسکری و سیاسی قیادت کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں قومی دفاع کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کی مضبوطی کے لیے جو کچھ ممکن ہوا، وہ آئندہ بجٹ میں ضرور شامل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز (ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز) رابطے میں ہیں، تاہم قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان کوئی براہِ راست رابطہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی درخواست پر 10 مئی کو تقریباً 4 بجے سیز فائر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ، سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے نیوٹرل مقام پر مذاکرات کی تجویز دی گئی ہے، جس پر پاکستان سعودی عرب، متحدہ عرب امارات جیسے غیر جانب دار ممالک میں مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مستقبل قریب میں جارحیت کے امکانات کم ہیں۔ پاکستان کو اپنے دفاع کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ’’مین آف دی وار‘‘ نہیں ’’مین آف پیس‘‘ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی گفتگو میں واضح کیا کہ حکومت اور عسکری قیادت ملک کی سلامتی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی، اور قومی مفاد ہر حال میں مقدم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کا پردہ فاش، پاکستان نے ہمارے 5 طیارے گرائے، ، بی جے پی رہنما کا اعتراف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *