ن لیگ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 بنائے، نواز شریف

ن لیگ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 بنائے، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 بنائے۔

انہوں نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، میزائل ٹیکنالوجی دی، چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 بنائے، پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا اسے مسلم لیگ ن بتدریج بہتربنا رہی ہے۔

مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں،  وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ ہر شعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں، معیشت بہتر ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیئے، ہر چیز استحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے۔ ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *