لیسکونے عیدالاضحی کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ لیسکو ٹیم کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ حکام کو عید کے دنوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات کردی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں لائن سٹاف اور شکایت سنٹرز میں عملہ موجود رہے گا، تمام اسٹورز میں بھی سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ اضافی ٹرانسفامرز ٹرالیز کا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے۔