ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے میں منگل کی صبح 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ترکیہ کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے میں تھا اور اس کا مرکز 75.1 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 17 منٹ پر محسوس کیے گئے جس کے بعد متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو زلزلے کے جھٹکوں کے خوف سے عمارتوں کو خالی کرنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا نے زلزلہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زلزلے کا مرکز یونانی جزیرے کے قریب ہو سکتا ہے اور بعض اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں اس کی گہرائی 68 کلومیٹر تھی۔ تاہم ترک حکام نے ابھی تک زلزلے کی ریڈنگ میں اس تضاد کی تصدیق نہیں کی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے مختلف واقعات میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی اداروں نے فوری طور پر کارروائی کی ، مقامی حکام نے امدادی ٹیمیں تعینات کیں اور عمارتوں کا معائنہ کیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
مقامی میڈیا کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ کھلی جگہوں پر جمع ہو رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کمبل میں لپٹے ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ترکیہ دنیا کے سب سے زیادہ زلزلے کے لحاظ سے فعال علاقوں میں سے ایک ہے، اور اس طرح کے زلزلے غیر معمولی نہیں ہیں۔ فروری 2023 میں جنوب مشرقی ترکی اور شمالی شام میں تباہ کن زلزلے آئے تھے جس میں 50 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ادھر پاکستان کے شہر کراچی میں میں بھی 2 روز سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے
ہیں، زلزلوں کے جھٹکوں کی سیریز کے باعث کراچی میں جیل کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں جس کے باعث جیل سے قیدی فرار ہوگئے۔