چین نے دنیا کا سب سے بڑا ’’ڈرون ایئر کرافٹ ‘‘ تیار کر لیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا ’’ڈرون ایئر کرافٹ ‘‘ تیار کر لیا

دور جدید میں حرب و فنون میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور ڈرون خاصی  اہمیت اختیار کر چکے ہیں، اسی لیے چین نے دو عسکری کمپنیوں کے اشتراک سے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون ائیر کرافٹ  ’’Jiu Tian‘‘تیار کر لیا ۔

 دفاع مزید مضبوط کرنے اور فضائی جنگی صلاحیتوں کو مزید وسعت دینے کے  لیے یہ ڈرون ائیر کرافٹ  چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کو لڑائی، نگرانی، ہنگامی بحالی مشنز اور دیگر مقاصد کے لیے ڈرون کے جھنڈ تعینات کرنے کی مزید صلاحیت فراہم کرے گا۔

ڈرون مدرشپ کے عرفی نام سے معروف یہ ائیر کرافٹ 4300 میل سفر طے کرنے اور100چھوٹے ڈرون فضا سے چھوڑ سکتا  ہے جن میں ’خودکش ‘(kamikaze)اور ’مٹرگشت‘(loitering)ڈرون بھی شامل ہیں۔

اس 11 ٹن وزنی ائیر کرافٹ پر 6 ٹن کے 100 ڈرونز لے جانا ممکن ہوگا ، یہ ائیر کرافٹ 49ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرے گا لہذا اسے نشانہ بنانا بھی مشکل ہوگا۔

اسے دشمن علاقے  کے اندر دور تک جا  کر’ڈرون جھنڈ‘ چھوڑ کر ٹارگٹ تباہ کرنے  کیلئیے ایجاد کیا گیا ہے اور اس میں میزائل بھی نصب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران  موسم کیسا رہے گا ؟

’ یہ ڈرون انٹیلیجنس، نگرانی، جاسوسی، الیکٹرانک وار فیئر، ہنگامی امداد، سرحدی و ساحلی دفاع، سمندری نگرانی، اور قیمتی زمینی وسائل کے تحفظ جیسے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، عسکری ماہرین کہتے ہیں کہ  جدید جنگ وجدل میں انقلاب ساز یہ ڈرون بردار ڈرون  مستقبل کی جنگوں کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *