نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا جس میں 4نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا جبکہ کیویز کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر محمد عباس بھی شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ نے نئی کنٹریکٹ لسٹ میں مچ ہے، محمد عباس، زیک فولکس اور آدھی اشوک کو پہلی بار شامل کیا ہے،یہ چاروں کھلاڑی گزشتہ 12مہینوں میں بلیک کیپس کے لیے شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد ٹیم میں آئے ہیں۔
جولائی میں زمبابوے کے دورے اور آنے والے ہوم سیزن میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی ان کھلاڑیوں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔
پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس نے مارچ میں پاکستان ہی کے خلاف 26گیندوں پر 52رنز بناکر ون ڈے ڈیبیو میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جبکہ انہوں نے محمد رضوان کو آؤٹ کرکے اپنی پہلے ون ڈے وکٹ بھی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لاکی فرگوسن کے ساتھ کنٹریکٹ سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔