تمام موٹر ویز پر کن گاڑیوں سے 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس لیا جائے گا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا اہم اعلان

تمام موٹر ویز پر کن گاڑیوں سے 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس لیا جائے گا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا اہم اعلان

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر کی تمام موٹر ویز پر بغیر ایم ٹیگ اورکم بیلنس رکھنے والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس کا اطلاق 15 جون 2025 سے ہو گا۔ منگل کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے شعبہ مالیات و محصولات نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک مہینہ لگا کہ ہم نے اس کے طیارے مار گرائے، بلاول بھٹو

یہ نوٹیفکیشن این ایچ اے ایکٹ 1991 کی شق 10(2) ذیلی شق vii ، ترمیم شدہ 2024 کے تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے جاری کیا گیا ہے ۔

اس کا اطلاق موٹر وے ایم ون اسلام آباد -پشاور، ایم ٹو اسلام آباد – لاہور، ایم تھری لاہور – عبدالحکیم، ایم فور پنڈی بھٹیاں – ملتان ، ایم فائیو ملتان – سکھر، ایم نائن کراچی- حیدرآباد ، ایم 14 ڈیرہ اسماعیل خان – ہکلہ ، سوات ایکسپریس وے ای- 35 سب پر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی مختلف کیٹگریز کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *