پنجاب کے تمام شہروں میں وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پریکساں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی کی جائے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ کو 500 کی بجائے 11 سو الیکٹرک بسیں خریدنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
پنجاب کے وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ چاہے بہاولنگر ہو، اٹک یا لاہور تمام شہر وزیراعلی کیلئے ایک جیسے ہیں، محکمہ ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک بسوں کو آپریشنل کرنے کیلئے دسمبر2025 تک کا وقت دیا گیا ہے۔