پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست: بھارتی شہریوں نے مودی کو ”غدار“ قرار دے دیا

پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست: بھارتی شہریوں نے مودی کو ”غدار“ قرار دے دیا

ویب ڈیسک۔ بھارت کی عسکری ناکامیوں، خصوصاً “آپریشن سندور” کی ناکامی کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں بھارتی صارفین نے مودی کو “غدار” قرار دیتے ہوئے ان کی خارجہ پالیسیوں پر سخت سوالات اٹھا دیے ہیں، خاص طور پر چین سے دوستی پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارتی عوام چین کو پاکستان کا قریبی اتحادی قرار دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ آخر نریندر مودی ایسے ملک کو کیوں مدعو کر رہے ہیں جو بھارت کے اسٹریٹیجک حریف کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایک ٹی وی مباحثے میں تجزیہ کار نے سوال کیا، “جنگ کے وقت کس ملک نے بھارت کی کھل کر حمایت کی؟” — یہ سوال بھارت کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کی عکاسی کرتا ہے۔

پروگرام کے دوران ایک بھارتی شہری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا، “جب چین پاکستان کا دوست ہے تو مودی اسے دعوت کیوں دیتے ہیں؟”۔ سوشل میڈیا پر ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، “کیا اب گودی میڈیا پاکستان کی فوج سے جنگ لڑے گا؟”

یہ بھی پڑھیں: سکھ برادری مودی سرکار کے نشانے پر، مشہور یوٹیوبرپاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

عوام صرف خارجہ پالیسی پر نہیں بلکہ مودی حکومت کی انتہاپسندانہ داخلی پالیسیوں پر بھی ناراض ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارت کو “ہندو راشٹرا” بنانے کے بجائے تمام مذاہب اور اقلیتوں کو برابری کی بنیاد پر عزت دینی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ نفرت پر مبنی سیاست بھارت کو اندر سے کھوکھلا کر رہی ہے۔

کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی مودی حکومت کی پالیسیوں کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ داخلہ و خارجہ امور میں فوری اور بنیادی تبدیلیاں کی جائیں۔

سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل اس حقیقت کا مظہر ہے کہ نریندر مودی کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے، اور بھارتی عوام اب اندھی عقیدت سے نکل کر زمینی حقائق پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی عوام مودی سرکار کی نفرت کی سیاست کے خلاف یک زبان، “آپریشن سندور” سیاسی ڈرامہ قرار

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *