معرکہ حق شہدا فورم کے نام سے ایک انجمن/سوسائٹی 1860 کے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ XXI کے تحت اسلام آباد میں رجسٹر کی گئی ہے جو مختلف فورمز پر ہندوستان کیجانب سے پاکستانی شہریوں پر بلا اشتعال حملوں بارے موثر ردعمل اور روشنی ڈالے گی۔
تفصیلات کئ مطابق مختلف فورمز پر ہندوستان کی طرف سے پاکستانی شہریوں پر بلا اشتعال حملے کے بارے میں آگاہی اور موثر ردِ عمل دینے کے لیے معرکہ حق شہدا فورم کے نام سے ایک انجمن / سوسائیٹی 1860 کے سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ XXI کے تحت اسلام آباد میں رجسٹرڈ کی گئی ہے، یہ سوسائیٹی اور فورم مختلف فورمز پر ہندوستان کیجانب سے پاکستانی شہریوں پر بلا اشتعال حملوں بارے موثر ردعمل اور روشنی ڈالے گی۔
معاشرے کی بنیادی CTE اور جنرل باڈی حملے میں بچ جانے والے افراد اور شہدا کے خاندان کے افراد پر مشتمل ہوگی۔ اس کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی فورم کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس سوسائیٹی کے صدر شرجیل میر جبکہ یاسر مقصود اس سوسائیٹی کے جنرل سیکرٹری ہیں۔