راولپنڈی اینٹی کرپشن عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگسوسائیٹی میں غہر قانونی اراضی منتقل کرنے کے حوالے سے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور انہیں 30 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔