پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو سم کارڈ سے متعلق انتباہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پی ٹی اے نے اپنے ایک بیان میں لکھا کہ سم اپنے نام پر لازمی رجسٹرڈ کروائیں آپ کی سم کسی اجنبی کے زیر استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر آپ کی چوری شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے نام پر غیرقانونی موبائل سم حاصل کر سکتے ہیں جو فراڈ دیگر غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردی کیلئے استعمال ہوسکتی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق اپنے نام پر سموں کی تعداد معلوم کرنے کیلئے cnic.sims.pk وزٹ کریں، یا 668 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیجیں، آپ کے نام پر رجسٹرڈ کوئی بھی ایسی سم جو آپ کے زیر استعمال نہیں اسے فوری بلاک کروائیں۔