حکومت ملک میں سولر انرجی کی بڑھتی مقبولیت کے پیشِ نظر نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ سسٹم میں منتقلی کا منصوبہ بنا رہی ہے کیونکہ نیٹ میٹر والی سولر تنصیبات کی صلاحیت 2,500 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت اجلاس اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا اورپرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے دفتر میں فریم ورک کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے تونائی نے واضح کیا کہ نیٹ میٹرنگ کو ختم نہیں کیا جائے گا، بلکہ گرڈ کے استحکام کی خاطر اس میں تبدیلی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر سردار اویس لغاری لغاری نے نوٹ کیا کہ سسٹم میں کافی وسعت آئی ہے اور اب اسے ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یونٹ کی خریداری کو توانائی کی متحرک قیمتوں سے جوڑنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، جس سے شرح خودکار ایڈجسٹمنٹ ہو سکے گی۔
مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کی امریکا کے اہم اراکین کانگریس سے ملاقاتیں