سیکورٹی فورسز کی بلوچستان میں کاروائی: دو ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کی بلوچستان میں کاروائی: دو ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں دو بھارتی اسپانسر دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ ال ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ تھی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنہ ال ہندوستان کے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی اسپانسر دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد بھارتی اسپانسر شدہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں 2500 طلبا کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست، طلبا کے ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد ‘ کے فلک شگاف نعرے

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی دوسرے ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن علاقے میں جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ ملک سے بھارتی اسپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد سیزفائر کی باضابطہ درخواست بھارتی وزارت دفاع نے کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا انکشاف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *