نام نریندر اور کام سرینڈر، پون کھیڑا کی بھارتی وزیراعظم پر شدید تنقید

نام نریندر اور کام سرینڈر، پون کھیڑا کی بھارتی وزیراعظم پر شدید تنقید

ویب ڈیسک۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) کے میڈیا سربراہ پون کھیڑا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پچھلے 11 سال سے اپنے ہیرو کے لیے ’مقدر کا سکندر‘ جیسی فلم بنانے کی کوشش کررہی تھی، لیکن جب فلم مکمل ہوئی تو وہ ’نریندر کا سرینڈر‘ ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 سالوں میں مودی حکومت کو G7 اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، جو عالمی سطح پر بھارت کی گرتی ہوئی حیثیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ اسی دوران چین نے ہمالیائی علاقوں میں کئی بار دراندازی کی، بھارت کے پانی کے ذخائر روکے اور معدنیات پر قبضے کی کوششیں کیں، لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فروری 2025ء میں امریکہ نے پاکستان کو F-16 لڑاکا طیارے فروخت کیے، جس کے بعد مودی حکومت نے انہی طیاروں کے پرزوں کی خریداری کا فیصلہ کیا، جو قومی سلامتی کے نقطۂ نظر سے ناقابل قبول ہے۔

پون کھیڑا نے مزید کہا کہ ایلون مسک نے خود F-16 کو کباڑ قرار دیا، اس کے باوجود بھارت نے ان کے پرزوں کے لیے ادائیگی کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مودی حکومت کی ترجیحات آخر ہیں کیا؟

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست: بھارتی شہریوں نے مودی کو ”غدار“ قرار دے دیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *