کراچی مویشی منڈی انتظامیہ کے مطابق کراچی ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد قربانی کے جانور فروخت ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مویشی منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں گاڑی کی انٹری فری کردی گئی ہے ، اس سے قبل فی پاس کے 3250 روپے تھے۔
بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس بار کراچی والوں نے جانور نہیں خریدا، جتنا خرچہ ہوا ہے وہ بھی پورا نہیں ہوا۔ دوسری جانب شہری کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ والے جانور کے 6 لاکھ مانگے جا رہے تھے، اس بار جانور زیادہ ہیں اور لوگ کم ہیں۔
انتظامیہ مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ 19 اپریل سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد قربانی کے جانوروں کے سودے ہوئے۔ انتظامیہ کے مطابق 19 اپریل سے اب تک مویشی منڈی میں داخل ٹریلر اور ٹرکوں کی تعداد 19 ہزار سے زائد ہے۔