عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہدا کے والدین کا پیغام

عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہدا کے والدین کا پیغام

پاک وطن کی بقا و سلامتی میں شہیدوں کا خون شامل، مادر وطن پر جان نثار کرنے والے شہدا کو قوم کا سلام، عید الاضحٰی کے موقع پر نائیک توقیر عباس شہید کے اہل خانہ کا فخر اور جذبات سے بھرپور پیغام جاری کیا ہے۔
نائیک توقیر عباس شہید کی والدہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’میرا بیٹا بہت فرمانبردار تھا، ماں کو تکلیف ہوتی تو فوراً حاضر ہوتا، اللہ میرے بیٹے کی شہادت قبول کرے اور ہمیں صبر جمیل عطا فرمائے۔
والدہ کا کہنا ہے کہ شہادت کو 4 ماہ بیت گئے، لیکن ہم اسے پل بھر کے لیے نہیں بھولے، توقیرعباس بہت اچھے اخلاق کا مالک تھا، والدین کا بہت احترام کرتا تھا۔
توقیر عباس کے بھائی کا کہنا ہے کہ توقیرعباس اپنی نوکری احسن طریقے سے انجام دیتا تھا، 2 عیدیں گھر نہ آیا، اس عید پر آنا تھا، مگر شہادت کی خبر ملی۔
نائیک توقیر عباس شہید کی بیٹی کا پاک فوج کا حصہ بن کر شہید والد کے نقش قدم پر چلنے کا خواب، میرے والد مجھ سےبہت پیار کرتے تھے، میرے والد کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، ان کی کمی ہر لمحہ محسوس ہوتی ہے،میرے والد بہت بہادر تھے، انہوں نے وطن کی خاطر جان قربان کی۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر سپاہی محمد ثقلین شہید کے لواحقین کا پیغام
پاک فوج کے جوانوں نے ملکی وقار اور دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا
عید قرباں کے موقع پر بھی شہدا کی قربانیاں ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، سپاہی محمد ثقلین شہید کے لواحقین نے عید قرباں کے موقع پر اپنے پیارے کو یاد کرتے ہوئے خیالات کا اظہار کیا
سپاہی محمد ثقلین شہید کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کی ہمیشہ سے خواہش ہوتی تھی کہ وہ عید اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کے نام پر 2 قربانیاں بھی دے رہا ہوں، ثقلین کی بہت زیادہ یاد آتی ہے، عید پر بڑی خوشی سے وہ سب گھر اور خاندان والوں سے ملتا تھا۔
ثقلین کے بچے بہت اداس ہیں کہ ہمارے والد ہوتے تو ہم بھی عید پہلے کی طرح خوشی سے مناتے۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہمارا بیٹا اس وطن کے لئے شہید ہوا۔
سپاہی محمد ثقلین شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی اس عید پر ہمارے ساتھ نہیں ہو گا، اس کا ہمیں بہت دکھ ہے، اس سے قبل ہماری کوئی بھی عید بھائی کے بغیر نہیں گزری۔
ان کا کہنا تھا کہ بھائی کے بغیر دوسری عید ہے، عید کے دن بھائی خصوصی تیار ہوتے تھے اور بچوں کو گھمانے پھرانے لے کر جاتے تھے۔
بھائی کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے، اللہ نے بھائی کو عظیم شہادت کا رتبہ دیا، اللہ انکے درجات بلند فرمائے۔
عید الاضحی کے موقع پر سپاہی عاطف خان شہید کے لواحقین کا پیغام
عید کی خوشیاں شہداء کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہیں، جنہوں نے اپنی جان دے کر ہمیں یہ دن آزادی اور امن سے منانے کا موقع دیا۔
عید کے اس موقع پر ہمیں نہ صرف شہدا کو، بلکہ اُن کے اہلِ خانہ کی لازوال قربانی کو بھی دل سے یاد رکھنا چاہیے
سپاہی عاطف خان شہید کے اہلِ خانہ نے عید کے موقع پر اپنے جذبات کچھ یوں بیان کیے، سپاہی عاطف خان کے والد کا کہنا ہے کہ عید کی قربانی کا سارا انتظام پہلے میرا بیٹا کیا کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس بار عید میرے بیٹے کے بغیر ادھوری لگے گی۔
سپاہی عاطف خان شہید فجر کے بعد میرے ساتھ مسجد جاتا اور پھر ہم سب ساتھ میں ناشتہ کرتے، ناشتے کے بعد میرا بیٹا گوشت تقسیم کرنے میں میری مدد کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ محلے کے لوگ آج بھی اس کی محبت اور خدمت کو یاد کرتے ہیں، بھائی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی سپاہی عاطف خان ہر عید پر فجر کی نماز کے بعد ہمارے ساتھ وقت گزارتا، اس بار مجھے میرے بھائی کی کمی بہت شدت سے محسوس ہو گی، عید کے موقع پر میرا بھائی چھٹی آیا کرتا تھا۔
بھائی کا کہنا تھا کہ’ امی اس کے پسندیدہ کھانے بناتی تھیں، اور شام میں سب سیر و تفریح کیلئے جایا کرتے، بھائی، مجھے فخر ہے کہ میرے بھائی نے وطن کی خاطر جان دی اور ہم سب کے لیے قربانی کی حقیقی مثال بنا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *