ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایلون مسک نے ڈیموکریٹ امیدواروں کی مالی مدد کی، تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ ان کا ایلون مسک کے ساتھ تعلق ختم ہو چکا ہے اور انہوں نے مسک کی کسی ممکنہ تفتیش کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایلون مسک نے ڈیموکریٹ امیدواروں کی مالی مدد جاری رکھی، تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایلون مسک اور ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں، جس کے بعد وائٹ ہاؤس ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق صدر ٹرمپ کا اب ایلون مسک سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی وہ اس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔