وائٹ کرولا میں آئے سوٹڈ بوٹڈ چور سونا چرا کرفرار

وائٹ کرولا میں آئے سوٹڈ بوٹڈ چور سونا چرا کرفرار

کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی پر واقع نجی بینک کے لاکرز سے نامعلوم چور قیمتی سونا چرا کر وائٹ کرولا اور نیلے رکشے میں فرار ہوگئے۔ ملزمان بینک میں لاکرز کاٹنے کے لیے ویلڈر بھی ساتھ لائے تھے۔

چوروں نے واردات کے لیے عید قربان کے موقع کو چُنا اور جدید طریقہ استعمال کرتے ہوئے بینک کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق بینک کا سیکیورٹی گارڈ امان اللہ واردات میں ملوث نکلا، جس نے اپنے 10 سے 12 ساتھیوں کو رات کے وقت بینک میں داخل کیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ چوری شدہ سونے کی مالیت کا تعین بینک انتظامیہ کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بینکوں کو سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے پہلے ہی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔

بینک انتظامیہ کی جانب سے چوری شدہ سونے کی مالیت کا تعین کیاجارہا ہے۔ پولیس نے پہلے ہی بینکوں کوسیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں بینک ڈیپازٹس اور بچت اسکیموں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *