پانی کے بڑے ذخائر کی تعمیر سے متعلق خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد

پانی کے بڑے ذخائر کی تعمیر سے متعلق خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد

ملک بھر میں پانی کے بڑے ذخائر کی تعمیر تیز کرنے کے لیے قومی قیادت اور متعلقہ حکام نے سنجیدہ مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چند روز قبل منعقدہ قومی مشاورتی اجلاس کے بعد اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم کے مشیران و معاونین، وزارت آبی وسائل، کابینہ، خزانہ، منصوبہ بندی، ایف بی آر کے چیئرمین، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سفارتی محاذ پر بھی کامیاب، بھارت میں ماتم ہو رہا ہے : اسحاق ڈار

اجلاس میں پانی کے ذخائر کی تعمیر کو تیز کرنے اور ان سے متعلقہ چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

نائب وزیراعظم نے ایک مربوط قومی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے بڑھتے مسائل کا مؤثر حل فعال اور طویل المدتی منصوبہ بندی سے ہی ممکن ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *