صدر آصف علی زرداری نے بھارت کے سخت گیر ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے رابطہ ، عید کی مبارکباد دی
صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات میں پارٹی اراکین کو عید الاضحی کی مبارکباد دی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندوستان میں بڑھتے ہوئے امتیازی سلوک اور دشمنی کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہندو توا نظریے سے انسانیت کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے کارکنوں کی پارٹی سے لگن پر ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کارکن ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت آصف زرداری
انہوں نے ملک اور سرزمین سے وفاداری کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے قومی ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر نے کہا کہ ہمیں معیشت کو مضبوط بنانے اور ملک کے لیے خود کفالت کے حصول پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
صدر زرداری نے پاکستان میں ترقی کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں زراعت کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے جو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے تاکہ ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
صدر مملکت نے کسانوں کی مدد کرنے کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ معاشی ترقی صرف اس شعبے کو بااختیار بنا کر ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملک کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔