سعودی حکومت کا  نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزے جاری کرنے کا اعلان  

سعودی حکومت کا  نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزے جاری کرنے کا اعلان  

سعودی حکومت نے حج سیزن 2025 کے اختتام پر غیر ملکیوں کو نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا  ہے  کہ نئے عمرہ سیزن کا آغاز کر دیا گیا، آج 11 جون بروز بدھ سے (Nusuk) ایپلیکیشن کے ذریعے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

یہ ایپلیکیشن نہ صرف عمرہ کا بہترین تجربہ پیش کرتی ہے بلکہ آسانی سے اجازت نامے کی بکنگ اور اجازت نامے حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

یاد رہے کہ حج سیزن 2025 کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی حکومت نے اپریل 2025 میں عمرہ اجازت نامے جاری کرنا بند کر دیے تھے اور 29 اپریل کو غیر ملکیوں کی روانگی کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

وزارت نے بتایا کہ نئے عمرہ سیزن کے لیے  تکنیکی اور آپریشنل تیاریوں کا آغاز ہموار طریقہ کار اور مستقل بہتری کو یقینی بنانے کیلیے متعلقہ حکام کے ساتھ کر دیا گیا۔

متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل اور آگاہی کی خدمات کو بڑھانے کے ساتھ عمرہ کیلیے حفاظت اور اعلیٰ ترین معیارات کی فراہمی کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ عمرہ ویزوں کے اجرا پر عارضی پابندی کا مقصد مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں غیرضروری ازدحام نہ ہواور حجاج کرام بغیر کسی پریشانی کے حج کر سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *