ثابت ہوگیا، پاکستان امن، بھارت جنگ کی بات کرتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

ثابت ہوگیا، پاکستان امن، بھارت جنگ کی بات کرتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور پاکستان کی جانب سے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، پاکستان نے امن کا پیغام دُنیا تک پہنچا دیا ہے، ثابت ہوگیا کہ پاکستان امن اور بھارت جنگ کی بات کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت عوام امن چاہتے، نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر دیں گے: بلاول بھٹو

اپنے دورے کے دوران لندن میں سفارتی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کا بیانیہ جھوٹ پر منبی ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، پاکستان کو دھمکی دینا بھی یواین چارٹر کی خلاف ورزی ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف سچ پر مبنی ہے، وزیراعظم نے ذمہ داری سونپی کا پاکستان کا امن کا پیغام دُنیا کے سامنے پیش کروں، ہم نے امن کی خواہش دُنیا تک پہنچا دی ہے، بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب بھی دیا جائےگا، پاکستان کی پہلی ترجیح امن اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے سفارتی وفدنے بھارت کا جنگی جنون والا چہرہ دُنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے، دُنیا پاکستان کی امن کی خواہش کا احترام کرتی ہے، ہم نے پہلگام واقعے کے فوری بعد غیر جانبدارانہ تحقیقات میں بھرپور معاونت کی پیش کش کی لیکن بھارت نے جواب میں پاکستان پر جارحیت اور جنگ مسلط کی۔

مزید پڑھیں:بھارتی جارحیت جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان امن کی کوششیں جاری رکھے گا، بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش کا بھی احترام نہیں کیا، بھارت بدستور جنگ کا پیغام دے رہا ہے اور پاکستان یہاں اس فورم اور دُنیا بھر کو اپنی امن کی خواہش بتا چکا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت بھی جانتا ہے کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، لیکن اس کے باوجود وہ پاکستان کے خلاف جارحیت پر اتر آیا جس کا پاکستان کی افواج نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب بھی دیا اور جنگ بھی جیتی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کر سکتا نہ ہی بھارت پاکستان کا پانی بند کر سکتا ہے، بھارت کی طرف سے پانی روکنے کا اقدام جنگ کے مترادف ہے۔ ہم اس میں بھی اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی جارحیت کی وجہ سے مستقبل کے تنازعات میں جوہری خطرات میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

بھارت کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ اور ہے، سکھوں کے خلاف بھرپور مہم چلائے رکھی ہے، سکھ بھائیوں کے خلاف دُنیا بھر میں بھارت نے ٹارگٹڈ کلنگ کیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیرون دُنیا دہشتگردی کو سپانسر کرنا ترک کر دے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں کشمیر سے متعلق یکساں مؤقف رکھتی ہیں، کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *