آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، جنوبی افریقا کے 4 کھلاڑی آؤٹ، 169 کا خسارہ باقی

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، جنوبی افریقا کے 4 کھلاڑی آؤٹ، 169 کا خسارہ باقی

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہلے دن کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنا لیے ہیں اور 169 رنز کا خسارہ ابھی باقی ہے۔

لارڈز میں جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کینگروز کی جانب سے بیو ویبسٹر 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسٹیون اسمتھ 66، ایلکس کیرے 23، مارنس لبوشین 17، ٹریوس ہیڈ 11، کیمرون گرین 4، کپتان پیٹ کمنز 1، مچل اسٹارک 1 جبکہ نیتھن لائن اور عثمان خواجہ کھاتہ بغیر کھولے پویلین لوٹے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 5، مارکو جینسن نے 3 اور ایڈن مارکرم اور کیشو مہاراج نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پروٹیز کی پہلی اننگز جاری ہے اور 43 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں اور 169 رنز کی خسارہ پورا کرنا باقی ہے۔ ریان رکلٹن 16، وائن مولڈر 6، ٹرسٹین اسٹبز اور ایڈن مارکرم 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی صحافی پراوین ساہنی آپریشن سندور میں بھارتی طیاروں سے متعلق تمام حقائق سامنے لے آئے

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹار ک نے 2 جبکہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقا کا اسکواڈ:

کپتان ٹمبا باوما، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور این لونگی آسٹریلیا کا اسکواڈ: کپتان پیٹ کمنز، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشن، کیمرون گرین، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، بیو ویبسٹر، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *