سندھ اور خیبرپختونخوا حکومتیں آج مالی سال 2025-26 کے بجٹ پیش کریں گی۔
سندھ کا بجٹ حجم ممکنہ طور پر 3,400 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 20 فیصد اضافہ اور کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے بڑھانے کی تجاویز شامل ہیں۔
ارکانِ سندھ اسمبلی کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا امکان ہے، جبکہ 481 نئی ترقیاتی اسکیمیں بجٹ میں شامل کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت بھی آج بجٹ پیش کرے گی، جس کا کل حجم 2,070 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔