ایران میں مسجد جُمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا

ایران میں مسجد جُمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا

اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد مسجد جُمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا  جو کہ انتقام کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔

اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد ایرانی شہر مشہد، قُم میں مقاماتِ مقدسہ پر ہزاروں افراد جمع ہوگئے، قُم میں واقع مسجد جُمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا جو کہ انتقام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

ایرانی میں عوام کی جانب سے سے صیہونی حکومت کے خلاف سخت انتقام کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال  اسرائیل کی جانب سے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے شہر تہران میں میزائل حملے سے نشانہ بنانے کے بعد ایران کی جانب سے قُم کی مسجد میں انتقام کی نشانی سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا ایران پر حملہ ، فوجی سربراہان سمیت کئی جوہری سائنسدان اور کمانڈر شہید

ایران کی جانب سے قاسم سلیمانی اور کرمان میں بم دھماکوں کے بعد بھی سرخ پرچم لہرایا جاچکا ہے ۔

علاوہ ازیں اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دُم سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

ایرانی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے طاقت کی زبان کے سوا کسی اور زبان میں بات نہیں کی جاسکتی، صیہونی ناجائز وجود کو اس کے عمل پر پشیمان کرنے کےلیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ دفاعی، سیاسی اور قانونی اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران صیہونیوں کی نیندیں حرام کردے گا، اپنے ہر ایک شہید کا انتقام لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات محفوظ ہیں:آئی اے ای اے

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای  نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔

خامنہ ای نے ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست نے ہماری سرزمین کیخلاف گھناؤنا جرم کیا ہے، رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر اپنی بدنما فطرت کااظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، اللہ نے چاہا تو ایران کی مسلح افواج کے مضبوط بازو اسرائیل کو سزا دیے بغیر نہیں رکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *