بھارت کی مشکلات میں اضافہ، جنگ کے باعث 6ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردیں

بھارت کی مشکلات میں اضافہ، جنگ کے باعث 6ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردیں

بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، جنگ کے باعث  6 ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے مابین شدید کشیدگی کے باعث خطے کے فضائی راستے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی حملے اور اس پر ایرانی جوابی کارروائی کے بعد 6 ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں، جس کے اثرات عالمی ہوا بازی پر پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔

ایران پر اسرائیلی جارحیت، بھارتی سرکاری میڈیا ” دور درشن ” کی فیک رپورٹنگ کے ذریعے اسرائیل کی تعریفیں

بھارتی ٹی وی کے مطابق 6 ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے سب سے زیادہ اثرات بھارت پر پڑے ہیں جو پہلے ہی پاکستان کے ساتھ تناؤ کے بعد فضائی حدود کی پابندیاں بھگت رہا ہے۔

فضائی حدود کی بندش کے بحران نے بھارت کو بری طرح جکڑ لیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، بھارتی ایئرلائنز کو اپنے درجنوں بین الاقوامی اور اندرونِ ملک پروازوں کے رخ موڑنے پڑے ہیں، جبکہ متعدد پروازیں مکمل طور پر منسوخ کردی گئی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *