امریکہ میں بھی خالصتان کیلئے بہت بڑے ریفرنڈم کی تیاریاں، مودی کے خلاف شدید ردعمل، سینئر صحافی اظہر جاوید کا دعویٰ

امریکہ میں بھی خالصتان کیلئے بہت بڑے ریفرنڈم کی تیاریاں، مودی کے خلاف شدید ردعمل، سینئر صحافی اظہر جاوید کا دعویٰ

سینئر صحافی اظہر جاوید نے کہا کہ سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ بھارت کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے ہمیں اس میں شدت نظر آ رہی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جی سیون ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو کہ کینیڈا کے علاقے البرٹا میں 15 سے 17 جون کو ہو رہا ہے۔

لیکن اس موقع پر خالصتان کے حامی جو سکھ ہیں انہوں نے مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے، اس وقت پورے کینیڈا میں بھارت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں، اگر آپ دیکھیں کہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو، اوٹاوا، وینکوور اور دوسرے علاقوں میں سکھ احتجاج کر رہے ہیں، بھارتی وزیراعظم کے خلاف یہ احتجاج بڑی شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

آج بھی مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے اور کل بھی مظاہرے کئے جائیں گے، جب بھارتی وزیراعظم کینیڈا پہنچیں گے اس وقت بھی مظاہرے ہوں گے، ان مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں سکھ شریک ہو رہے ہیں۔

بھارت کی مشکلات میں اضافہ، جنگ کے باعث 6ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردیں

بھارتی وزیراعظم کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، بھارت کی عالمی سطح پر تنہائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔کینیڈا میں بھارت نے خالصتانی رہنما نجرسنگھ کو قتل کروایا تھا، وینکوور کے ایک گردوارے پر بھارتی ایجنٹوں نے را کی مدد سے ان کو گردوارے کے اندر ہی قتل کروایا۔

اس موقع پر جو تفتیش ہوئی اس میں کینیڈا کی حکومت براہ راست بھارتی حکومت کو قصور وار قرار دیا، تفتیش کے دوران جو ثبوت آئے جس کو دنیا کے دیگر ممالک جنہیں فائیو آئیز کہا جاتا ہے جو انٹیلی جنس شیئرنگ کرتے ہیں، جس میں کینیڈا کے علاوہ امریکہ، آسٹریلیا، جرمنی اور برطانیہ بھی شامل ہے۔

سینئر صحافی اظہر جاوید نے کہا کہ انہوں نے اس بات کی توثید کی تھی کہ انڈین ایجنٹوں نے بھارتی حکومت کے ساتھ مل کر یہ قتل کیا۔

سینئر صحافی اظہر جاوید نے کہا کہ 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں بھی خالصتانی موومنٹ کا بہت بڑا ریفرنڈم ہو رہا ہے، خالصتان کے قیام کے لئے سکھ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، گزشتہ تین سال سے یہ ریفرنڈم کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں خالصتان کے لئے ریفرنڈم ہو رہے ہیں، برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی ہوئے، یورپ کے مختلف ممالک میں ہوئے، کینیڈا کے مختلف شہروں میں بھی یہ ریفرنڈم ہوئے۔

اب یہ سلسلہ امریکہ کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں پہنچ گیا ہے اور سترہ اگست کو خالصتان کے لئے ریفرنڈیم ہونے جا رہا ہے۔ اس مہم میں پاک بھارت جنگ کے بعد شدت آئی ہے، بھارتی پنجاب کے سکھوں نے پاکستان کے حق میں آواز اٹھائی تھی اور جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ بھارتی فورسز کی طرف سے جو مقدس مقامات ہیں ان کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی تو اس کے بعد سے سکھوں میں شدید ردعمل پایا جا رہا ہے جو کہ نریندر مودی کے دورہ کینیڈا کے دوران ہمیں نظر آئے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *