را کا پراپیگنڈا بے نقاب،خفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق الزامات بے بنیاد قرار، روسی نشریاتی ادارے RT کی معذرت

را کا پراپیگنڈا بے نقاب،خفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق الزامات بے بنیاد قرار،  روسی نشریاتی ادارے RT کی معذرت

ویب ڈیسک۔ بھارتی پراپیگنڈا اکاؤنٹس، خصوصاً وہ جو” را” (RAW) سے منسلک ہیں، حالیہ دنوں میں جھوٹے دعوے پھیلا رہے ہیں کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ اسرائیلی اہداف سے متعلق خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا۔

یہ تمام الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں اور پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان کی مسخ شدہ تشریح پر قائم ہیں۔

خواجہ آصف نے 14 جون کو قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے انٹیلیجنس شیئرنگ کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ ان کا بیان مکمل طور پر سفارتی اور اخلاقی نوعیت کا تھا، جس میں انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں ایران سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

مزید برآں،را سے وابستہ سوشل میڈیا اکاونٹس نے وزیر دفاع پاکستان کو غلط طورپر وزیر اعظم پاکستان قرار دیا، جو ایک اور گمراہ کن دعویٰ ہے۔

Khawaja Asif has only reiterated Pakistan’s solidarity in moral and diplomatic terms only. Those who understand Urdu language can understand it.

pic.twitter.com/vLE1iS9v80

— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) June 15, 2025

جو کوئی بھی اردو زبان سے واقف ہے، وہ آسانی سے ان کے بیان کے سیاق و سباق کو سمجھ سکتا ہے۔

وزیر دفاع نے صرف اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار کیا، اور کسی مرحلے پر انٹیلیجنس شیئرنگ کا ذکر یا اشارہ تک نہیں دیا۔

ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والے عناصر بظاہر ایک مخصوص بیانیے کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

RETRACTION: We apologize for claiming that Pakistan admitted to providing Iran with intelligence before Israel attacks. This was a translation error, and we have deleted the post.

Pakistan’s defence minister Asif referred to Israel being provided intelligence by other countries. pic.twitter.com/46RClLtyYi

— RT (@RT_com) June 15, 2025

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ روسی نشریاتی ادارے RT نے اس معاملے پر معذرت جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف کے بیان کی غلط رپورٹنگ کو تسلیم کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *