ایران کا اسرائیل پر نیا حملہ ، قیصریہ میں نیتن یاہو کے خاندانی گھر کو نشانہ بنایا

ایران کا اسرائیل پر نیا حملہ ، قیصریہ میں نیتن یاہو کے خاندانی گھر کو نشانہ بنایا

تہران: ایران نے اسرائیل پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے قیصریہ میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خاندانی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

ایران نے ان میزائل حملوں کے دوران اسرائیل کے حدیرہ پاور اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام سے متعلق مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے معلومات کا تبادلہ بھی روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اب آئی اے ای اے کو جوہری پروگرام سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

ایران نے اسرائیلی حملوں کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی جوہری ادارے کے ساتھ معلومات کی شراکت ختم کر دی گئی ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ اور جوہری مذاکرات کار کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اب آئی اے ای اے کو جوہری مواد اور تنصیبات کے تحفظ کے کسی بھی نئے اقدام سے آگاہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے اس فیصلے کو اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کا ردعمل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا ناگزیر، ورنہ نتائج خطرناک ہوں گے:اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *