فرانس میں جاری پیرس ائیر شو 2025 میں چینی لڑاکا طیاروں کا خصوصی اسٹال لگایا گیا ہے، جہاں پاک چین دوستی کی علامت جے ایف 17 تھنڈر نے شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل کرلی۔ چینی ساختہ جے 10 سی کا ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جب کہ جے 35 طیارے کا دبنگ ماڈل بھی سجا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ائیر شو میں چینی اسٹال پر جے ایف 17 تھنڈر، جے 10 سی، جے 35 اور ایوکس سمیت درجنوں چینی لڑاکا طیاروں کے ماڈلز رکھے گئے ہیں۔
شرکاء کی بڑی تعداد جے 10 سی اور جے ایف 17 تھنڈر جیسے میدانِ جنگ میں مؤثر طیاروں میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔