آرمی چیف سید عاصم منیر عالم اسلام کے لیے اُمید کی کرن بن کر ابھرے ہیں، عبدالعلیم خان

آرمی چیف سید عاصم منیر عالم اسلام کے لیے اُمید کی کرن بن کر ابھرے ہیں، عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے مسلح افواج کی ذمہ داریوں میں نمایاں اضافہ کیا ہوا ہے، اس وقت آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیے اُمید کی کرن بن کر ابھرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈمارشل کا امریکا میں پرتپاک استقبال، اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں، سید عاصم منیر کا خطاب

استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایران اسرائیل تنازع اورعلاقائی استحکام پراس کےاثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبدالعلیم خان نے بھارت کی جانب سے جاری دشمنی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی ذمہ داریوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ایران میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر شدید دکھ ہے۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ظہرانہ، ملاقات آج ہوگی

اپنے خطاب کے دوران عبدالعلیم خان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیے امید کی کرن بن کر ابھرے ہیں۔ آرمی چیف کے حالیہ دورہ امریکا کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص میں فتح فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہے۔

اجلاس میں رانا نذیر احمد، سید صمصام بخاری، شعیب صدیقی، سید رفیق گیلانی، بریگیڈیئر (ر) قیصر اور سردار آصف نکئی نے شرکت کی۔ شرکا نے متفقہ طور پر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے  لیےکامیاب کنونشن کے انعقاد پر انہیں مبارکباد دی۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور وفاقی و صوبائی بجٹ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *