بھارت کے معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات انتہائی اہم ہے، یہ اس بات کاثبوت ہے کہ پاکستان ایک بڑی طاقت بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور: بھارت بری طرح تنہا، پاکستان کا پروفائل، چین کا اثرورسوخ بڑھ گیا، پراوین ساہنی
بھارت کے معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ظہرانے پر مدعو کرنا اور 2 گھنٹے تک ملاقات کرنا اس اس بات کا اعتراف ہے کہ پاکستان آج ایک ابھرتی ہوئی بڑی طاقت کے طور پر عالمی منظرنامے پر نمایاں ہو چکا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مدعو کرنا اور ان سے ملاقات کرنا اس بات کا اعتراف ہے کہ پاکستان آج ایک ابھرتی ہوئی بڑی طاقت کے طور پر عالمی منظرنامے پر نمایاں ہو چکا ہے۔ یہ نہ صرف واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف اس کی کامیاب کوششوں کو بین الاقوامی… pic.twitter.com/C72ZGO9K8B
— The Thursday Times (@thursday_times) June 18, 2025
پراوین ساہنی نے کہا کہ پاکستان نہ صرف واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے بلکہ دہشتگردی کے خلاف اس کی کامیاب کوششوں کو بھی بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے، امریکا بھارت کو کسی اور پیرائے میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارتی صحافی پراوین ساہنی آپریشن سندور میں بھارتی طیاروں سے متعلق تمام حقائق سامنے لے آئے
پراوین ساہنی نے کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی بالکل غلط ہے، اسے ایران، فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا، لیکن الٹا یہ اسرائیل کے ساتھ جا کر کھڑا ہوا ہے، جو غزہ میں نسل کشی کررہا ہے۔ ایران کے ساتھ چین اور روس جیسی طاقتیں کھڑی ہیں لیکن بھارت وہاں بھی موجود نہیں ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھارت کے معروف دفاعی تجزیہ نگار پراوین ساہنی نے کہا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف بھارت کے ناکام آپریشن سندور کے بعد پاکستان کا عالمی سطح پر پروفائل، جبکہ چین کا وسط ایشیائی خطے میں اثرورسوخ مزید بڑھ گیا ہے۔